1 ستمبر 2011 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی شعبے کے سربراہ بریگيڈیر یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو واشنگٹن بغداد سکیورٹی معاہدے کی بنیاد پر اس سال کے آخر تک عراق سے نکل جانا چاہیے۔

ابنا: بريگيڈیر یداللہ جوانی نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں عراق سے امریکی فوج کے انخلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرامن اور ترقی پذیر عراق علاقے کے ملکوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے امریکی وزیردفاع کے اس بیان کی تردید کی کہ ایران کی طرف سے عراق میں ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں بدامنی کا بنیادی سبب امریکی فوج ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیاں دوستانہ تعلقات ہیں تاہم ان ملکوں کے دشمن بے بنیاد الزامات لگا کر ان دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔............. /169